پشاور: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے خیبرپختونخوا کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے اور صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے سیاسی جدوجہد کے دوران قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ٹک ٹاک کی سیاست کر رہے ہیں، انہیں گراؤنڈ پر آکر بات کرنی چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ عوام کو جھوٹے بیانیے کے ذریعے متاثر کرکے ان کی ذہن سازی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بہادر لوگوں کا صوبہ ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ صوبے کی ترقی کو اہمیت دی۔
عطااللہ تارڑ کے مطابق پنجاب کے ساتھ خیبرپختونخوا میں بھی موٹروے کی بنیاد رکھی گئی، جبکہ صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا۔




