نیویارک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان نیویارک میں اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ادارہ جاتی انفراسٹرکچر کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
دریں اثنا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سنگاپور اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ آئندہ ہونے والے مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔




