واشنگٹن: چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اور مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں گے اور ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں جوہری معاملے سمیت دیگر متعلقہ امور کا حل بھی شامل ہونا چاہیے۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے کے دوران دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
شی جن پنگ نے پرتکلف میزبانی پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان محاذ آرائی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ انہوں نے باہمی احترام اور تعاون کے ذریعے تعلقات کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔




