اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 1 پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔




