پاکستان
Trending

پاکستان بحرین تعلقات میں اہم پیش رفت، تجارت ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

 

اسلام آباد: پاکستان اور بحرین نے دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف پر اتفاق کرلیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان تجارتی معاہدہ بھی تجارتی اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں علاقائی صورتحال، بالخصوص باب المندب کے ذریعے بحری آمدورفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور القدس کے حقیقی اسٹیٹس کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے دوران پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے، جبکہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button