پاکستان
Trending

سیاسی قیادت پر تنقید کے بجائے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے، شرجیل میمن

 

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے ایسا طرزِ عمل جاری رہا تو جواب دیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ایک حل کی جانب بڑھ رہے تھے، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، اس لیے سیاسی قیادت کو ایک دوسرے پر تنقید کے بجائے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا چاہیے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوری اور سیاسی طریقے سے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔ سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button