پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل اہم اجلاس، لانگ مارچ سے متعلق ممکنہ اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کل اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا اور سیاسی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال اور لانگ مارچ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکا کو لانگ مارچ کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں ملکی حالات کے تناظر میں اہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button