اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں ممکنہ آئینی اقدامات کے حوالے سے وفاقی سطح پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر میں ملکی قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں صوبے کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا غیر معمولی اجلاس کل صبح طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے ممکنہ نفاذ سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اس معاملے پر اہم فیصلے متوقع ہیں، جبکہ منظوری کی صورت میں مجوزہ آئینی اقدام سے متعلق معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے۔




