پاکستان
Trending

خیبر پختونخوا میں امن دشمن عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کا عزم، سکیورٹی اداروں کو تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ

 

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کی بہتری اور سکیورٹی اداروں کو مزید فعال بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، ایڈوائزری کونسل کے اراکین، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی عملی استعدادِ کار بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اس حوالے سے سکیورٹی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی، ضروری گاڑیوں، بکتر بند گاڑیوں، مؤثر اسلحے اور مطلوبہ نفری سمیت تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اجلاس میں عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کو بھی اہمیت دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے تیز رفتار اور بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

صوبائی اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کا مقصد سکیورٹی اداروں کی عملی صلاحیتوں میں اضافہ، امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button