پاکستان
Trending

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں گورننس اور امن و امان کی نگرانی کے لیے کمیٹی قائم کر دی

 

اسلام آباد: وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں گورننس، امن و امان اور روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی میں رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ اور احسن اقبال بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر مقام، طارق فضل چوہدری اور خالد مقبول صدیقی کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے ایک، ایک نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی خیبر پختونخوا میں حکومتی امور، امن و امان کی صورت حال اور روزمرہ انتظامی معاملات کا جائزہ لے گی۔ٓ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button