اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت قرارداد ایوان میں پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں موجود ہیں، جبکہ اسپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں ارکان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا۔




