پاکستان
Trending

پی ٹی آئی قیادت نے حالات خراب کیے، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بلاول بھٹو

 

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سیاسی خودکشی کی، موجودہ حالات پیدا کرنے میں پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کا اہم کردار ہے۔ ایمرجنسی کا نفاذ کوئی خوشی کی بات نہیں، صوبائی حکومت کو کوئی ایسی وجہ دینی چاہیے تھی جس کی بنیاد پر اس اقدام سے گریز کیا جا سکتا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات میں شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ رات گئے اطلاع ملی کہ مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں، اس وقت انہیں یقین ہوا کہ ایک بڑی کامیابی حاصل ہونے جا رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی جانب اپنا ہاتھ بڑھا رہی ہے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button