اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خطے میں امن و استحکام اور دفاعی تعاون کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔




