راولپنڈی:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ کارروائیاں کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے پنج پائی میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک بلاک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، نوشکی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا، جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا اور دہشت گردی کے خطرات کا خاتمہ کرنا ہے۔




