واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پر تشویش رکھتا ہے اور نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے۔
مارکو روبیو کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے حملے روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے جانے کے باعث پاکستان نے کارروائی کی۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گردی کا معاملہ قابلِ تشویش ہے اور امریکا پاکستان کو درپیش سکیورٹی خطرات سے آگاہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا نشانہ نہیں بننا چاہیے۔




