پاکستان
Trending

پرتگالی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، اسحاق ڈار سے مذاکرات اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں شیڈول

 

اسلام آباد:پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد آمد پر ایڈیشنل سیکرٹری یورپ سفیر عائشہ علی نے پرتگالی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران پاؤلو رینجل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جبکہ ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ادھر پرتگال کا ایک اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، جو پاک پرتگال بزنس فورم میں شرکت کرے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button