پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس و ایران کی تیاریاں، 30 نومبر سے اہم سفارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا

 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس اور ایران کے سرکاری دورے کریں گے۔ دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچیں گے۔

ماسکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوگی، جبکہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے دوران صدر پیوٹن کو آئندہ سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔
روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم ایران روانہ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button