کھیل

"ثنا میر کا نیا اعزاز، ویڈیو وائرل”

آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونیوالی پاکستان کی سابق ویمنز ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

گزشتہ روز لارڈز میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران روایتی گھنٹی بجا کر کھیل کا آغاز کروایا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بنیں۔

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے، جو دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

حال ہی میں ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا تھا، وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتو ن کرکٹر بنی تھیں۔

ثنا میر نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کرئیر کا آغاز دسمبر 2005 کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا جبکہ آخری ایک روزہ میچ نومبر2019، لاہور میں بنگلادیش کے خلاف کھیلا۔

ثنا میر نے اپنے کرئیر میں 226 انٹرنیشنل میچز میں  پاکستان کی نمائندگی کی اور 2009 سے 2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔

انہوں نے 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1630 رنز بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button