بین الاقوامی

"امریکی صدر : ایران-اسرائیل جنگ بندی سکتی ہے، کبھی کبھار معاہدے کے لیے لڑنا ضروری ہوتا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوجائے گی تاہم کبھی کبھار ڈیل کے لیے لڑنا پڑتا ہے۔

کینیڈا میں جی-سیون سربراہی اجلاس کے لیے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا، اسرائیل کے دفاع کے لیے اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی کر سکتے ہیں، لیکن انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ممالک کو پہلے لڑنا پڑتا ہے۔

صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا انہوں نے امریکی اتحادی سے ایران پر حملے روکنے کے لیے کہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہنا چاہتا کیا میں نے اسرائیل سے ایران پر حملے روکنے کا کہا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

اس سے قبل، فرانسیسی صدر میکرون نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان آئندہ چند گھنٹوں میں جنگ بندی ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button