پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے حالیہ مارننگ شو میں شرکت کے دوران نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو ازدواجی رشتہ خوشگوار بنانے کے لیے قیمتی مشورے دیے۔
انہوں نے کہا کہ شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس میں دو مختلف پس منظر رکھنے والے افراد اکٹھے ہوتے ہیں، اس لیے میاں بیوی کو چاہیے کہ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے اسپیس دیں اور ضد کی بجائے لچک کا مظاہرہ کریں۔ ان کے مطابق اگر ایک دوسرے کی رائے، عادتوں اور جذبات کا احترام کیا جائے تو رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔
فضیلہ قاضی کے شوہر اور سینئر اداکار قیصر خان زمانی بھی اس گفتگو میں شریک تھے۔ انہوں نے ازدواجی زندگی میں معاشی استحکام کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گھر بھی ایک ملک کی طرح چلتا ہے، جہاں مرد کو مالی طور پر مضبوط ہونا چاہیے تاکہ مسائل پیدا نہ ہوں۔
اداکار جوڑے کا کہنا تھا کہ ایک خوشحال اور پرسکون شادی کے لیے جذباتی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ عملی سمجھ بوجھ بھی ضروری ہے۔ ان کی گفتگو کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا جا رہا ہے۔




