بین الاقوامی

ایران میں موساد کا خفیہ ڈرون اڈہ پکڑا گیا، 8 جاسوس گرفتار، ایک کی خودکشی کی کوشش

ایران میں اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کے جاسوسوں اور ان کے ڈرون خفیہ ڈرون اڈا پکڑا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی میں ڈرونز سے لدا ایک منی ٹرک پکڑا گیا۔

ٹرک میں سے 8 ڈرونز برآمد ہوئے ہیں جو پشوا کے علاقے میں بنائی گئی ایک خفیہ فیکٹری سے ڈرونز لیکر نامعلوم مقام پر جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ 4 روز قبل بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایران میں بنائی گئی ایک ڈرون فیکٹری کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

ایران کی سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران موساد کے 8 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جن میں سے ایک جاسوس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سائائیڈ کا کیپسول کھا کر خودکشی کی ناکام کوشش بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button