کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئے مالی سال کا آغاز شاندار تیزی کے ساتھ کیا ہے۔ منگل کو کاروباری دن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1248 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,27,538 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد، چین کی جانب سے 3.4 ارب ڈالر قرض کا رول اوور، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، اور امریکا سے ممکنہ تجارتی معاہدوں جیسے مثبت عوامل کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں 1248 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جب کہ کاروباری لین دین کا حجم 20.3 ارب روپے سے زائد رہا۔




