بین الاقوامی

اگر امریکہ یورینیم افزودگی ختم کرنے پر اصرار کرے گا تو مذاکرات نہیں ہوں گے: ایران

 

تہران : ایران نے واضح کر دیا ہے کہ اگر امریکہ جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی ختم کرنے کی شرط پر مشروط کرے گا تو ایران مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔ ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے کہا ہے کہ افزودگی روکنے کی شرط کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی امیدیں پیدا ہو رہی تھیں، خاص طور پر اسرائیلی حملوں اور کشیدگی کے بعد۔ ایران اپنے جوہری پروگرام کو پرامن مقاصد کے لیے جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے اور افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی ملاقات کی تاریخ، وقت یا مقام کا ابھی تعین نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button