پاکستان

نئی عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن بدستور کمزور

 

اسلام آباد:ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ (جولائی تا دسمبر 2025) کے مطابق، ایشیا کا ملک سنگاپور دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ ہے، جس کے حامل شہری 193 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہیں جہاں کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری رسائی رکھتے ہیں۔

جرمنی، فرانس، اٹلی اور آئرلینڈ سمیت یورپی ممالک بھی ٹاپ 5 میں شامل ہیں، جن کے پاسپورٹس سے 189 ممالک تک ویزا فری سفر ممکن ہے۔ بیلجیئم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور سویڈن چوتھے نمبر پر ہیں، جہاں کے شہری 188 ممالک میں ویزا فری داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکہ کا پاسپورٹ، جو پہلے دنیا کا سب سے طاقتور سمجھا جاتا تھا، اب عالمی درجہ بندی میں 10 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ دس سالوں میں سب سے زیادہ ترقی کی ہے اور 34 درجے بہتری کے ساتھ عالمی فہرست میں 8ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ چین نے بھی اپنی درجہ بندی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے 60ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

پاکستان اب بھی کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے اور 96ویں نمبر پر ہے، جہاں کے شہری صرف 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان سے نیچے صرف عراق ، شام اور افغانستان ہیں۔

پاکستان سے اوپر نیپال اور لیبیا 95ویں، فلسطین، اریٹیریا اور بنگلہ دیش 94ویں، شمالی کوریا 93ویں، سوڈان 92ویں، اور سری لنکا اور ایران 91ویں نمبر پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button