پاکستانکھیل

جرمنی میں ورلڈ یونیورسٹی گیمز: پاکستانی وفد کے دو ایتھلیٹس لاپتا

برلن – ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 میں شرکت کے لیے جرمنی میں موجود پاکستانی دستے کو غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں ٹیم کے دو ایتھلیٹس اچانک لاپتا ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ایتھلیٹس نے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا، تاہم 24 جولائی کے بعد ان کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے رات کے کھانے میں شرکت کی تھی، لیکن اگلی صبح ناشتہ کرنے نہیں آئے، جس پر ان کی گمشدگی کا انکشاف ہوا۔

پاکستانی دستے کے آفیشلز نے مقامی منتظمین کو واقعے سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ مقامی حکام کے تعاون سے تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی دستے کے انچارج جاوید میمن کا کہنا ہے کہ "واقعے کی مکمل تفصیلات اور حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں، اور جلد سرکاری موقف جاری کیا جائے گا۔”

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں ایتھلیٹس نے جان بوجھ کر وفد سے علیحدگی اختیار کی یا کسی ممکنہ مسئلے کا شکار ہوئے۔ تاہم، ماضی میں ایسے واقعات بین الاقوامی مقابلوں میں بعض ممالک کے ایتھلیٹس کی جانب سے پناہ حاصل کرنے کی کوششوں سے بھی جُڑے رہے ہیں۔

پاکستانی حکام اور جرمن منتظمین اس واقعے پر قریبی رابطے میں ہیں، جب کہ ایتھلیٹس کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button