بین الاقوامی

مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے خدشے پر ٹرمپ کی دعوت ٹھکرا دی: بلوم برگ

 

واشنگٹن: امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملاقات کی پیشکش اس خوف سے رد کر دی کہ انہیں پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 17 جون کو ٹرمپ اور مودی کے درمیان 45 منٹ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی بڑھ گئی۔ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو “مردہ” قرار دیا اور بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

اسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات میں امریکی صدر سے ملاقات کی پیشکش کی ہے، جو عالمی سیاست میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button