پاکستان

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ایم پی اے شیخ امتیاز کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست

 

لاہور: پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔ ان کی رکنیت پندرہ اجلاسوں تک معطل کی گئی تھی جسے انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے غیر آئینی قرار دیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں چار قوانین کورم مکمل کیے بغیر منظور کیے گئے، جس پر سپیکر نے کورم کی کمی کی نشاندہی کرنے سے انکار کیا۔ شیخ امتیاز نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رکنیت کی معطلی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button