صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 17ویں اجلاس میں مجموعی طور پر 93 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی، جس میں مختلف شعبہ جات سے متعلق تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ جنگلات کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کرنے کے لیے 6 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ شہری ترقی کے شعبے میں 12 منصوبوں کے لیے 74 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا، جن کا مقصد شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔
روڈ سیکٹر کی تین اسکیموں کے لیے 13 ارب روپے مختص کیے گئے، جن کے تحت صوبے کی اہم شاہراہوں کی تعمیر اور بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ فیز ٹو پروگرام کو حتمی منظوری کے لیے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔
0 15 1 minute read




