پاکستان

اسلام آباد کے بعد راولپنڈی بھی بند: بدھ کے روز مقامی چھٹی کا اعلان

راولپنڈی: یومِ آزادی کی مناسبت سے اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی بدھ، 14 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، تعطیل کا اطلاق تمام صوبائی محکموں، سرکاری دفاتر اور اداروں پر ہو گا۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 13 اگست (منگل) کو چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت اسکول، کالج، یونیورسٹیز، نجی دفاتر اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی، دونوں شہروں کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان فیصلوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ یومِ آزادی کی تقریبات بخوبی اور پرامن طریقے سے منعقد کی جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button