پاکستان

ملتان میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، سیف سٹی منصوبہ آخری مراحل میں داخل

ملتان: ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ شہر میں جرائم کی بیخ کنی اور ٹریفک کی مؤثر نگرانی کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کا دفتر تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ دس روز میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

آر پی او نے سیف سٹی آفس کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ملتان میں 350 مختلف مقامات پر کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں، جن میں سے 75 فیصد کیمروں سے براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان کیمروں کے ذریعے نہ صرف جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ٹریفک کنٹرول میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی آفس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے جبکہ اس منصوبے پر آنے والی لاگت دیگر دفاتر کے مقابلے میں کم رہی ہے۔

آر پی او سہیل چوہدری کے مطابق سیف سٹی سسٹم کی بدولت اب جرائم پیشہ عناصر کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکے گی اور کسی کو قانون سے بچ نکلنے کا موقع نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ملتان کو ایک محفوظ شہر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے بلکہ شہریوں کے اعتماد اور تحفظ میں بھی اضافہ کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button