پاکستان
Trending

متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ﷺ پر تین روزہ چھٹی کا اعلان

 

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 5 ستمبر کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ یہ چھٹی ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے ساتھ مل کر تین روزہ تعطیلات کا باعث بنے گی۔

شارجہ میں جمعہ پہلے ہی سرکاری چھٹی ہے، اس لیے وہاں کے سرکاری ملازمین کے لیے کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔

اسلامی قمری مہینہ ربیع الاول کا 12واں دن عید میلاد النبی ﷺ کے طور پر منایا جاتا ہے، اور اس سال یہ 5 ستمبر کو پڑ رہا ہے۔ اماراتی فلکیاتی مرکز نے چاند کی رویت کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ صفر کا مہینہ مکمل ہو گیا ہے اور ربیع الاول 25 اگست سے شروع ہوا ہے۔

سعودی عرب میں چاند کی رویت یو اے ای سے ایک دن پہلے ہوئی ہے، جس کے باعث وہاں عید میلاد النبی ﷺ ایک روز قبل منائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button