بین الاقوامی
Trending

چارلی کرک کے قتل میں پیشرفت: مشتبہ ملزم گرفتار، صدر ٹرمپ کی تصدیق

 

واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ قدامت پسند نظریات کے معروف علمبردار اور ان کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ اعلان فاکس نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک شخص، جو مشتبہ قاتل کو ذاتی طور پر جانتا تھا، اس نے اطلاع دی جس کی مدد سے پولیس نے کارروائی کی۔ ہمارے پاس وہی شخص ہے جس کی ہم تلاش کر رہے تھے۔
31 سالہ چارلی کرک، جو ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی اور چیف ایگزیکٹو تھے، 11 ستمبر کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک عوامی تقریب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے۔ واقعے نے امریکا بھر میں قدامت پسند حلقوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے پہلے ہی واقعے میں استعمال ہونے والا بولٹ ایکشن ہتھیار برآمد کر چکے ہیں، جسے کرائم سین سے قریبی علاقے سے حاصل کیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور کالج طالبعلم کی عمر کا دکھائی دیتا ہے۔قتل کے بعد امریکی حکام نے ملزم کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے مشتبہ شخص کی گرفتاری کو تحقیقات میں بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔

چارلی کرک قدامت پسند نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے۔ ان کی تنظیم "ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے” ریپبلکن نظریات کو امریکی نوجوانوں میں فروغ دیتی رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button