بین الاقوامی
Trending

فنانشل ٹائمز کی دستاویزی فلم: شیخ حسینہ کے آمرانہ دور میں کرپشن اور جبر کا پردہ فاش

 

اخبار فنانشل ٹائمز نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے آمرانہ دور پر مبنی ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے، جس میں ان کی حکومت میں بدعنوانی، کرپشن اور عوامی آزادیوں پر پابندیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کے دور میں جمہوری عمل محدود ہوا اور حکومت مخالف آوازیں دبائی گئیں۔ مقامی طلبا اور مظاہرین پر ریاستی فورسز نے تشدد کیا اور ہزاروں افراد ہلاک، زخمی اور لاپتہ ہوئے۔ فلم میں بدعنوانی کے بڑے نیٹ ورکس کا بھی انکشاف کیا گیا ہے جن کے ذریعے اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کیے گئے۔

ماہرین نے کہا کہ شیخ حسینہ اور ان کے قریبی افراد نے سرکاری وسائل پر ناجائز قبضہ کیا اور اپنی سیاسی طاقت مضبوط کرنے کے لیے بدعنوانی کا سہارا لیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کی سیاسی پناہ دی، جو دونوں رہنماؤں کی آمریت اور کرپشن میں اشتراک کا ثبوت ہے۔

یہ دستاویزی فلم بنگلا دیش کی سیاسی تاریخ میں ایک متنازع باب کی تصویر کشی کرتی ہے اور شیخ حسینہ کی حکومت کی خامیوں کو بے نقاب کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button