وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر صدر شی جن پنگ، ان کی قیادت اور چینی عوام کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے عوام چین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ پاک چین دوستی مثالی، گہری اور ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی تعاون سے پاکستان خصوصاً پنجاب میں معیشت کو استحکام اور ترقی ملی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران کینسر کے مریضوں کے لیے جدید کو-ابلیشن مشین پنجاب لائی گئی ہے، جس سے مریضوں کو مؤثر اور تیز علاج کی سہولت ملے گی۔




