بین الاقوامی
Trending

ایران معاہدہ چاہتا ہے مگر بہتر ڈیل کیلئے تیار نہیں، ٹرمپ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے امریکی علاقہ قرار دیا ہے۔ جنوبی کیرولائنا میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور اس حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ تہران ڈیل کرنا چاہتا ہے، تاہم واشنگٹن کے نزدیک ایران بہتر معاہدے کے لیے ابھی تیار نہیں۔ انہوں نے ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے فوجی آپشنز کو بھی خارج نہیں کیا۔

امریکی صدر کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہے، جبکہ اس کی موجودہ صورتحال نے عالمی تیل کی ترسیل کو بھی متاثر کیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے پر کنٹرول اور بحری آمدورفت کا معاملہ مذاکرات میں اہم اختلافی نکتہ بنا ہوا ہے۔

دوسری جانب مڈٹرم انتخابات سے قبل ٹرمپ کو سیاسی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔ امریکی صدر کی ایران پالیسی اور جنگ کے معاشی اثرات انتخابات میں ریپبلکن جماعت کے لیے اہم چیلنج بن سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے تازہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے باوجود واشنگٹن آبنائے ہرمز اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کے معاملے پر سخت مؤقف برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button