پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا کی ترقی اور امن کے لیے صوبائی قیادت آمادہ، وفاقی تعاون ضروری: گورنر و وزیراعلیٰ

 

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاق کی مکمل حمایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، "صوبے میں امن آئے گا تو خوشحالی آئے گی اور میں کچے کا ڈاکو نہیں جو کسی کو یرغمال بنا سکتا ہوں۔”

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کی بہتری کے لیے کھلے دل سے بات چیت کی آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ صوبے کا امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے اقدامات یہ بتائیں گے کہ وہ کتنے سنجیدہ ہیں اور صوبے کی ترقی کے لیے کون سے عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے صوبے کے لیے این ایف سی ایوارڈ کی تیاری پر بھی زور دیا تاکہ مالی وسائل بروقت دستیاب ہوں اور خیبرپختونخوا کی ترقی میں تیزی آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button