ٹیکنالوجی

  واٹس ایپ اپنے صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا:  واٹس ایپ اپنے صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے مسلسل نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے، اور اب ایک نیا فیچر سامنے آیا ہے جو اسمارٹ فونز کی اسٹوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کا مقصد یہ ہے کہ واٹس ایپ پر موصول ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر میڈیا فائلز آپ کے فون کی اسٹوریج میں اضافی جگہ نہ بھر سکیں۔ چونکہ واٹس ایپ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر بہت زیادہ مواد موصول ہوتا ہے، اس لیے اسٹوریج بھرنے کا مسئلہ اکثر صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ لیکن یہ نیا فیچر اس مسئلے کا حل پیش کرے گا۔

"نیو اسٹوریج منیجمنٹ” نامی یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں ٹیسٹ ہو رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو ہر چیٹ کے انفارمیشن پیج پر جا کر یہ فیصلہ کرنے کی سہولت ملے گی کہ کس کانٹیکٹ کی میڈیا فائلز کو فون میں محفوظ کیا جائے گا اور کس کو نہیں۔ اس طرح صارفین بڑی اور پرانی فائلز کو حذف یا اسٹار کرنے میں آسانی محسوس کریں گے۔

اس فیچر میں نئے اختیارات جیسے Newest (نئی فائلز)، Oldest (پرانی فائلز) اور Largest (سب سے بڑی فائلز) کی تلاش کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ان آپشنز کے ذریعے آپ ان فائلز کو تیزی سے تلاش کر سکیں گے جنہیں آپ حذف یا اسٹار کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ بیک وقت متعدد فائلز کو ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی حاصل کر سکیں گے، جس سے آپ کا فون تیزی سے اور مؤثر طریقے سے صاف ہو سکے گا۔

یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں ہے، اس لیے ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔ تاہم، واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کے بارے میں آنے والی اطلاعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جلد ہی عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button