پاکستان
Trending

بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں قومی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ “آپ کے والد آصف زرداری ملاقات کے لیے آئے تھے، آپ بھی کئی بار آئے، ہم بھی ضرور ملاقات کے لیے جائیں گے۔”

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کسی آئینی ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ انہیں اپوزیشن لیڈر بننے میں دلچسپی نہیں، اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ “ہم جانتے ہیں ہمارے پاس کتنے ارکان ہیں، انہی کے ساتھ اپوزیشن میں رہیں گے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button