بین الاقوامی
Trending

بڑی فوجی قوت حرکت میں آ چکی، سمجھوتہ کرنا ہی ہوگا:ٹرمپ کا ایران کو الٹی میٹم

 

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت ترین موقف اپناتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اب تہران کو ہر صورت نئی ڈیل کرنا ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب بحری بیڑے کی روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ونیزویلا میں استعمال ہونے والی قوت سے بھی زیادہ طاقتور قرار دے دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قیادت موجودہ دباؤ کے بعد اب مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی صدر کے مطابق، ایران کی طرف بڑھنے والا بحری بیڑہ اپنی مثال آپ ہے، جس کا مقصد ایران کو یہ باور کرانا ہے کہ اسے اب سمجھوتہ کرنا ہی پڑے گا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران تصادم کے بجائے امریکہ کے ساتھ نئی شرائط پر ڈیل کر لے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button