راولپنڈی میں دفعہ 144 کو یکم جنوری تک توسیع دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اس دوران سیاسی اور عوامی اجتماعات، ریلیاں اور دھرنے ممنوع رہیں گے۔ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ضلع میں امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یکم جنوری کے بعد صورتحال کے مطابق مزید توسیع یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔




