لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے جیل میں سہولیات نہ ملنے کے دعوے کو مکمل جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بی کلاس قیدیوں کی تمام سہولیات دی جا رہی ہیں جو باقی قیدیوں کو میسر نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو شخص عید کے دن صبح بارہ بجے اٹھتا ہے، وہ عام دنوں میں وضو کے لیے گندہ پانی فراہم کرنے کے الزامات کیسے لگا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے اے سی اتارنے والا اب سہولیات نہ ملنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کو بے اثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس جماعت کی قیادت نہیں، وہ تحریک کیسے چلا سکتی ہے؟ انہوں نے 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے آئین و قانون کے مطابق قرار دیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنہوں نے انقلاب لانا تھا وہ سب بغاوت کے مرتکب ٹھہرے ہیں اور پاکستان کے نوجوان اب کسی بھی فتنے میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ قوم کے بچوں کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں، وہ خود اپنے بچے امریکہ میں آرام Farma رہے ہیں۔




