اسلام آباد/راولپنڈی: تحریک انصاف کے کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اور اہلخانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کے بعد کارکنان اڈیالہ جیل کی طرف روانہ ہوئے، جہاں راولپنڈی کے فیکٹری ناکہ پر پولیس نے راستہ روک دیا، جس سے مختصر کشیدگی پیدا ہوئی۔ نعرے بازی کے دوران بانی کی بہن، عظمیٰ خان، کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔




