پاکستان
Trending

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی ترقی، عوامی سہولیات اور فلاحی اقدامات سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے امجد حسین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس سے عوام کو سرکاری خدمات کے حصول میں آسانی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button