اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اسلام آباد پولیس لائنز پہنچے، جہاں پولیس کے خصوصی دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
سکندر مومنی کے دورے کے موقع پر پولیس حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر داخلہ نے پولیس لائنز کے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ حاصل کی۔
دورے کے دوران سیکیورٹی معاملات اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔




