پاکستان
Trending

آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے بڑے منصوبے شروع کریں گے:نواز شریف

 

مظفرآباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر ان کا دوسرا گھر ہے اور یہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کبھی تفریق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو وہ ترقی اور خوشحالی ملنی چاہیے تھی جس کے وہ حقدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مانسہرہ سے مظفرآباد اور میرپور تک موٹر وے منصوبہ آزاد کشمیر کے لیے قیمتی تحفہ ہوگا۔ کوہالہ سے مظفرآباد تک سڑک کی بہتری اور دریائے جہلم کے ساتھ جدید موٹر وے کی تعمیر کی ضرورت ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مظفرآباد کو پاکستان کا خوبصورت ترین شہر بننا چاہیے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے بجٹ میں اضافے، گرین بسوں کی فراہمی اور خطے میں ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ اگر ان کی جماعت کو موقع ملا تو آزاد کشمیر کے تمام مسائل حل کرنے اور عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے چپے چپے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button