پاکستان
Trending

پنجاب میں مون سون الرٹ، مریم نواز کی بارشی صورتحال کی نگرانی اور فوری اقدامات کی ہدایت

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مزید بارشوں کے امکان کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو مون سون بارشوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں بارشی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے واسا مشینری مکمل طور پر فعال اور دستیاب رکھی جائے، جبکہ اربن فلڈنگ کے خطرات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو کسی بھی مشکل صورتحال سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بارشوں کے دوران فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button