پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و دوطرفہ سکیورٹی، سرحدی انتظام اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کاوشوں کو سراہا اور امن و استحکام کے قیام میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی تنازعات میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون، مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے اختتام پر علاقائی سلامتی، امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button