اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی سمیت اہم علاقائی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کا امکان ہے۔




