اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔ پاکستان مونومنٹ پہنچنے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے سکندر مومنی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ کے دورے کے دوران پاکستان کی قومی یادگار کا معائنہ کیا گیا، جبکہ شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔




