پاکستان
Trending

پاکستان پر سرحد پار دہشت گردوں کے خطرات برقرار، دفتر خارجہ کا بیان

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرحد پار سے سرگرم دہشت گرد عناصر کی جانب سے مستقل خطرات لاحق ہیں، جبکہ بعض گروہوں کو بیرونی مدد بھی حاصل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے باعث اب تک 90 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں، اور یہ قربانیاں قومی عزم اور امن کی حفاظت کی غیر متزلزل مثال ہیں۔

انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی قربانی کو دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون فراہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button